اقوام متحدہ کے ماہر کوفلپائن نے دورہ کرنے سے روک دیا

ماورائے قانون ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے فلپائن آنے کی اجازت دے،ا اہلکار اقوام متحدہ

ہفتہ 17 دسمبر 2016 14:12

منیلا/نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2016ء) فلپائن نے ماورائے قانون قتل کی تحیقیقات کے لیے اگلے برس آنیوالے اقوام متحدہ کے خصوصی ماہر اگنس کالامارڈ کے دورے کو منسوخ کر دیا ہے،ادھراقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ایک سینیئر ماہر نے فلپائن کے صدر ڈوٹیرٹے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انہیں ماورائے قانون ہلاکتوں کی انکوائری کرنے کی اجازت دیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ایک سینیئر ماہر نے فلپائن کے صدر ڈوٹیرٹے سے مطالبہ کیا کہ وہ انہیں ماورائے قانون ہلاکتوں کی انکوائری کرنے کی اجازت دیں۔کالامارڈ نے فلپائنی حکومت کی انکوائری سے متعلق شرائط اور حدود کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ کالامارڈ کا کہناتھا کہ وہ تفتیشی عمل کو اقوام متحدہ کی طے کردہ ضوابط کی روشنی میں پورا کرنا چاہتے ہیں تا کہ اِس تفتیشی عمل کے دوران اٴْن کی آزادی کو صلب نہ کیا جا سکے۔دوسری جانب فلپائن کے وزیر خارجہ پرفیکٹو یاسے نے بتایا کہ اگلے برس اقوام متحدہ کے خصوصی ماہر اگنس کالامارڈ کے دورے کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :