ترک ٹی وی پروگرام کے دوران بچے کی سرجری کی ویڈیو دیکھ کر میزبان اینکر رو پڑا

سرجری کے دوران 5 سالہ بچہ قرآنی آیات کی تلاوت کر تا رہا

ہفتہ 17 دسمبر 2016 13:41

استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2016ء)شام کے شہر حلب میں بچوں، بڑوں اور بزرگوں پر قیامت ٹوٹ پڑی ہے، آسمان سے برستی آگ نے ننھے بچوں کو جھلسا دیا۔ترک ٹی وی کے ایک پروگرام میں جب زخمی بچے کی فوٹیج چلائی گئی تو میزبان اینکر پھوٹ پھوٹ کر رو پڑا۔

(جاری ہے)

بمباری سے زخمی بچے کو بے ہوش کرنے والی دوا نہ ہونے کے باعث بے ہوش کیے بغیر سرجری کی جا رہی تھی اور پانچ سالہ بچہ آپریشن کے دوران قرآنی آیات کی تلاوت کر رہا تھا۔شام کے شہر حلب میں حکومتی فورسز کے قبضے کے بعد باغیوں کے علاقے میں پھنسے عام شہریوں کو جان کے لالے پڑے ہیں۔