جرمنی، سوشل ڈیموکریکٹ سیاستدان جنسی استحصال کے الزام میں گرفتار

ہفتہ 17 دسمبر 2016 13:21

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2016ء) جرمنی میں سوشل ڈیموکریکٹ سیاستدان کو جنسی استحصال کے الزام میں گرفتارکرلیا گیا ۔جرمن خبررساں ادارے ’’ڈی ڈبلیو‘‘ کے مطابق جرمنی کے صوبہ باویریا میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے سیاستدان لِینس فرسٹر پولیس کی تحویل میں ہی رہیں گے۔

(جاری ہے)

ایک ضلعی عدالت کے مطابق اکیاون سالہ فرسٹر اس مقدمے کی پہلی سماعت میں جج کو مطمئن نہیں کر سکے۔

انہیں جمعرات کو جنسی استحصال اور بچوں کی فحش فلمیں رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سوشل ڈیموکریٹ سیاستدان نے ایک جسم فروش خاتون کے ساتھ کیے جانے والے جنسی عمل کو خفیہ طور پر ریکارڈ بھی کیا۔ تاہم اس کے بعد ان دونوں کے درمیان ہونے والی لڑائی میں فرسٹر نے اس خاتون کر زخمی کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :