بھارت میں وزارت داخلہ کی گاڑی میں خاتون سے عصمت دری کا واقعہ سامنے آگیا

ملزم نے لفٹ کے بہانے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا ،گاڑی پر وزارت داخلہ کا اسٹیکر لگا ہوا تھا،متاثرہ خاتون

ہفتہ 17 دسمبر 2016 13:21

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2016ء) بھارت میں وزارت داخلہ کی گاڑی میں خاتون سے عصمت دری کا واقعہ سامنے آگیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں لفٹ دینے کے بہانے ایک اور خاتون کی عصمت کو تار تار کردیا گیا واردات کے لئے نامعلوم ملزم نے وزارت داخلہ کی گاڑی کو استعمال کیا۔

(جاری ہے)

نئی دہلی پولیس کے مطابق گزشتہ روز ایک خاتون ریکھا نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ اسے نامعلوم ملزم نے لفٹ کے بہانے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا متاثرہ خاتون کے مطابق گاڑی پر وزارت داخلہ کا اسٹیکر لگا ہوا تھابھارتی میڈیا پر خبر شائع ہونے کے بعد نئی دہلی پولیس نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون کی عصمت دری کرنے والے ملزم کو اس کے دوست کے گھر سے گرفتار کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ چار سال قبل نئی دہلی میں چند اوباش نوجوانوں نے چلتی بس میں ایک طالبہ کو جنسی درندگی کا نشانہ بنایا تھا جس کے باعث دنیا بھر میں بھارت کو شدید ہزیمت کاسامنا کرنا پڑا تھا مگر حیرت انگیز بات یہ ہے کہ خاتون کے ساتھ بھی چار سال بعد ایک بار پھر نئی دہلی کی سڑک پر یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :