آزادکشمیر کابینہ میں ناصر ڈار کی شمولیت سے پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین ، افتخار آباد ، چھمب اور آزادکشمیرمیں مقیم مہاجرین جموں وکشمیر کے دیرینہ مسائل کے حل میں مدد ملے گی

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کے ممبرمرکزی سیکرٹری جنرل منگلا توسیع رابطہ کمیٹی سردار رشید جمال کا بیان

ہفتہ 17 دسمبر 2016 13:03

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کے ممبرمرکزی سیکرٹری جنرل منگلا توسیع رابطہ کمیٹی سردار رشید جمال نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کابینہ میں ناصر ڈار کی شمولیت سے پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین ، افتخار آباد ، چھمب اور آزادکشمیرمیں مقیم مہاجرین جموں وکشمیر کے دیرینہ مسائل کے حل میں مدد ملے گی ۔

آزادکشمیر کابینہ میں ناصر ڈار کو وزارت بحالیات کا قلمدان دینے پر قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف اور صدر آزادکشمیر مسلم لیگ ن وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 30سالوں سے آزادکشمیر اور پاکستان میں الاٹ شدہ رقبہ جات پر قبضہ مافیا کے غیر قانونی قبضہ جات اور دیگر گھمبیر مسائل کو حل کرانے میں مسلم لیگ ن کی عوامی حکومت میں مثبت پیش رفت ہو گی میاں محمدنواز شریف کے عوامی خدمات ملکی تعمیر وترقی کے عظیم ویژن اور یکساں عدل و انصاف کے تحت مہاجرین جموں وکشمیر کو ریلیف ملے گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ تیس سالوں سے پاکستان کے اندر رکھ بھریری تھل ، جھنگ اور پاکستان کے دیگر اضلاع میں مہاجرین کے حل طلب مسائل مسلم لیگ ن اور میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں حل ہونگے ۔ ہزاروں کی تعداد میں گریجویٹ جو بے روزگاری کی وجہ سے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں کو روزگار کی فراہمی تھل رکھ بھریری کے اندر رابطہ سڑکوں کی بحالی ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی سکولوں کی فراہمی پر عملدرآمد سے مسلم لیگ ن کی حکومت سے وابستہ امیدوں کی تکمیل سے مہاجرین جموں وکشمیر مقیم پاکستان میںپائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہوگا ۔

انہوںنے مزید کہا کہ افتخار آباد ، چھمب میں 5سو کنبہ جات کے الاٹ شدہ رقبہ جات ناجائز قابضین سے واگزار کرانے میں مسلم لیگ ن کی عوامی حکومت اپنا عوامی خدمت اور عدل و انصاف کے معیار کی بحالی میںاپنا بھرپور کردارادا کرئیگی ۔ انہوںنے وزیر بحالیات ناصر ڈار کو وزارت کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امر کی توقع ظاہر کی کے وزیر حکومت مہاجرین مقیم پاکستان و آزادکشمیر کے چھوٹے بڑے مسائل سننے اور حل کرانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے اور گزشتہ کئی سالوں سے بعض معاملات میں ناانصافیوں کا ازالہ کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :