مسئلہ کشمیر پردلیرانہ موقف نوازشریف نے اپنایا ،ْ آج تحریک آزادی کے بیس کیمپ میں مسلم لیگ نوازتحریک آزادی کشمیر کیلئے جانداراداکررہی ہے ‘مسئلہ کشمیر میاں پر نوازشریف اورراجہ فاروق حیدرخان کے کردار کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں

نظریاتی رہنماء پی ایم ایل (این) وسابق امیدواراسمبلی پیرسیدسرفرازگیلانی کا بیان

ہفتہ 17 دسمبر 2016 12:58

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2016ء) مسئلہ کشمیر پردلیرانہ موقف نوازشریف نے اپنایا ،ْ آج تحریک آزادی کے بیس کیمپ میں مسلم لیگ نوازتحریک آزادی کشمیر کے لئے جانداراداکررہی ہے مسئلہ کشمیر میاں پر نوازشریف اورراجہ فاروق حیدرخان کے کردار کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں ،ْ ان خیالات کااظہار نظریاتی رہنماء پی ایم ایل (این) وسابق امیدواراسمبلی پیرسیدسرفرازگیلانی نے جاری کردہ اخباری بیان میں کیا ،ْ اُن کاکہناتھاکہ دشمن آج کنٹرول لائن پرنہتے کشمیریوں پرگولہ باری کررہاہے ،ْ بھارت کا بزدلانہ اقدام جوہمیشہ جاری وساری رہا ہم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،ْ بھارت جلد روس کی طرح ٹکڑے ٹکڑے ہوجائے گا ،ْ مسلم لیگ نوازمسئلہ کشمیرپردلیرانہ موقف رکھتی ہے ،ْ جسے آرپار کشمیری میاں نوازشریف اورراجہ فاروق حیدرخان کے کردارکوقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں