ایشیائی مارکیٹ میں خام ربڑ کے نرخوں میں ملا جلا رجحان

ہفتہ 17 دسمبر 2016 12:50

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) ایشیائی مارکیٹ میں خام ربڑ کے نرخوں میں ملا جلا رجحان رہا۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے مئی کیلئے سودے 1.2 ین بڑھ کر 283.4 ین فی کلوگرام پر بند ہوئے۔

(جاری ہے)

شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے مئی کیلئے سودے 355 یوان گر کر 19700 یوان (2835 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔