امریکی آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

ہفتہ 17 دسمبر 2016 12:50

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) امریکی آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ تیل پیدا کرنے والے ملکوں کی جانب سے پیداوار میں کمی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

نیویارک مارکیٹ میں وقفے سے قبل برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 1.07 ڈالر (2 فیصد) بڑھ کر 55.09 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نرخ 91 سینٹ (1.8 فیصد ) بڑھنے کے بعد 51.81 ڈالر فی بیرل طے پائے۔

متعلقہ عنوان :