ریاض ،شراب فیکٹری پر چھاپے کے دوران پولیس اہلکارجاں بحق

ہفتہ 17 دسمبر 2016 12:37

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2016ء) سعودی عرب کی محایل گورنری میں ایک مشتبہ شراب فیکٹری پر پولیس کے چھاپے کیدوران جوابی فائرنگ کے نتیجے میں سعودی پولیس کا ایک سارجنٹ جاں بحق ہوگیا۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق عسیر پولیس نے بتایا کہ گذشتہ روز پولیس کو محایل شاہراہ آل مشول پر واقع ایک شراب فیکٹری اور منشیات کے اڈے کی اطلاع ملی تھی جس پر چھاپہ مارا گیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق یہ فیکٹری دو افریقی نژاد افراد چلا رہے تھے۔ پولیس کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزمان کی طرف سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں پولیس سارجنٹ حزام بن موسی البارقی شدید زخمی ہوئے جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے کر اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے جب کہ دوسرے مفرور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :