حلب میں محصور تمام لوگوں کو قتل کردیا جائے،ایرانی جنرل جواد غفاری

ہفتہ 17 دسمبر 2016 12:37

حلب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2016ء) ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک سینئر جنرل جواد غفاری نے کہا ہے کہ حلب میں محصور تمام لوگوں کو قتل کردیا جائے۔ عرب نشریاتی ادارے کے مطابق شام کے ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹس میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک سینئر جنرل جواد غفاری کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں اس کا کہنا ہے کہ حلب میں محصور تمام افراد کو اجتماعی طور پر موت کے گھاٹ اتار دیا جائے۔

جنرل غفاری، جو پاسداران انقلاب کی قیادت کرنے کے ساتھ ساتھ 16 ملیشیاں کے بھی سربراہ ہیں، کا کہنا ہے کہ مشرقی حلب میں کسی شخص کو زندہ چھوڑںے کی ضرورت نہیں ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ ایرانی عہدیداروں نے اس نوعیت کے متنازع بیانات حلب میں عام شہریوں اور جنگجوں کے محفوظ مقامات تک منتقل کیے جانے سے متعلق طے پائے معاہدے پرعمل درآمد میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جنرل غفاری شروع دن سے حلب سے شہریوں کی نقل مکانی کے مخالف رہے ہیں۔ انہوں نے روس پر بھی اس معاملے میں تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ حلب سے عام شہریوں کی نقل مکانی کی آڑ میں حکومت مخالف جنگجو بھی وہاں سے فرار ہوسکتے ہیں۔خیال رہے کہ حال ہی میں ترکی اور روس کیدرمیان حلب میں شہریوں اور جنگجوں کے انخلا کے حوالے سے ایک معاہدہ طے پایا تھا۔ ایران نے اس معاہدے کو ناکام بنانے کے لیے من مانی شرائط عاید کی تھیں۔جنرل جواد غفاری کو شام میں پاسداران انقلاب کے فوجیوں اور ملیشیا کی قیادت کی ذمہ داری اکتوبر 2015 کو جنرل حسین ھمدانی کی ایک راکٹ حملے میں ہلاکت کے بعد سونپی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :