سانحہ حویلیاں، میتوں کو ورثا کے حوالے کرنے کا کام مکمل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 17 دسمبر 2016 11:50

سانحہ حویلیاں، میتوں کو ورثا کے حوالے کرنے کا کام مکمل

حویلیاں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 دسمبر 2016ء): سانحہ حویلیاں میں شہید ہونے والے افراد کی میتوں کو ان کے ورثا کے حوالے کرنے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ حویلیاں میں میتیں ورثا کے حوالے کرنے کے آخری مرحلے میں 11 افراد کی میتوں کو ورثا کے حوالے کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پی آئی اے کے مطابق میتوں کو خصوصی پرواز کے ذریعے نور خان ائیر بیس سے چترال پہنچا دیا گیا۔میتوں کو لیکر جانے والا سی ون تھرٹی طیارہ چترال پہنچ گیا ہے۔ یاد رہے کہ پی آئی اے کی پرواز 661 چترال سے اسلام آباد آتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی تھی جس کے نتیجے میں عملے کے افراد سمیت 47 افراد شہید ہو گئے تھے۔