مصر میں سرجری کے دوران خاتون کے پِتے سے 475 کنکر برآمد

کنکریوں کی اتنی بڑی تعداددیکھ کر ڈاکٹرحیران،خاتون کی حالت اب تسلی بخش ہے

ہفتہ 17 دسمبر 2016 12:18

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2016ء) مصر کی جنوبی گورنری قنا کیایک اسپتال میں داخل ایک خاتون کے پتے کی سرجری کی گئی تو ڈاکٹر یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ پتے میں 475 کنکریاں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سرجری کی مدد سے خاتون کے پتے سے تمام کنکریاں نکال لی گئی ہیں اور اب اس کی حالت بہتر ہے۔خاتون کی سرجری کرنے والے ڈاکٹر احمد ضبیع نے بتایا کہ مریضہ کے پتے کا الٹرا ساؤنڈ کرایا گیا تو پتا چلا کہ پتے میں بڑی مقدار میں کنکریاں موجود ہیں لیکن انہیں یہ توقع نہیں تھی کہ کنکریاں اتنی زیادہ ہیں۔ خاتون کے میڈیکل ٹیسٹ مکمل کرنے کے بعد اس کے پتے کی سرجری کی گئی، اب اس کی حالت کافی بہتر ہے۔

متعلقہ عنوان :