امریکا ہیکنگ کا ثبوت دے یا پھر خاموش رہے، روس

امریکی انتخابات کے حوالے سے روسی مداخلت کے باتیں انتہائی نازیبا اور امریکی میڈیا کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے،ترجمان پوتن

ہفتہ 17 دسمبر 2016 12:15

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2016ء) روس نے امریکا کی جانب سے صدارتی انتخابات میں ملوث ہونے کے الزام کے ردعمل میں کہا ہے کہ امریکا روسی ہیکنگ کے ثبوث سامنے لائے ورنہ خاموش ہو جائے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادمیر پیوٹن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا کو یا تو یہ بات کرنا ختم کرنی چاہیے یا پھر اس کا ثبوت پیش کرے۔امریکی انتخابات کے حوالے سے روسی مداخلت کے دعوے انتہائی ’نازیبا‘ اور امریکی میڈیا کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے۔

متعلقہ عنوان :