حلب میں محصور تمام لوگوں کو قتل کردیا جائے،ایرانی جنرل کا ملیشیاکوحکم

شہریوں کو محفوظ راستہ دینے کی آڑمیں جنگجوفرارہوسکتے ہیں اس لیے کسی کو زندہ نہ چھوڑاجائے،جنرل جوادغفاری

ہفتہ 17 دسمبر 2016 12:12

حلب میں محصور تمام لوگوں کو قتل کردیا جائے،ایرانی جنرل کا ملیشیاکوحکم

ٖحلب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2016ء) شام کے شہر حلب میں نہتے شہریوں پر قیامت ڈھانے میں معاونت کرنے والے ایرانیوں کو ہزاروں افراد کے بے گناہ قتل کے بعد بھی سکون نہیں ملا۔ ایرانی عہدیدار حلب کی اینٹ سے اینٹ بجانے کے بعد بھی تمام شہریوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک سینئر جنرل جواد غفاری نے جاری ایک بیان میں کہاکہ حلب میں محصور تمام افراد کو اجتماعی طور پر موت کے گھاٹ اتار دیا جائے۔جنرل غفاری، جو پاسداران انقلاب کی قیادت کرنے کے ساتھ ساتھ 16 ملیشیاؤں کے بھی سربراہ ہیں، کا کہنا تھا کہ مشرقی حلب میں کسی شخص کو زندہ چھوڑںے کی ضرورت نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :