چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے تحت پاکستان اورچین کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں باہمی رابطوں میں نمایاں اضافہ کیا جاسکتا ہے ، وانگ زی ہائی

ہفتہ 17 دسمبر 2016 11:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) پاکستان جوائینٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (پی سی جے سی سی آئی) کے صدر وانگ زی ہائی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے تحت پاکستان اورچین کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں باہمی رابطوں میں نمایاں اضافہ کیا جاسکتا ہے جس سے آئی ٹی کے شعبہ کی پاکستانی برآمدات کے حجم کو بڑھانے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان موبائیل فونز کی ایپس سے ہر ماہ 10 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کما رہا ہے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے اشتراک سے سی پیک کے تحت نئے منصوبوں اور دو طرفہ تعاون کے فروغ سے پاکستانی برآمدات میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں دو ہزار سے زائد آئی ٹی کمپنیاں کام کر رہی ہیں جو بین الاقوامی معیار کے پروگرام تیار کر کے دنیا بھر کے ممالک کو برآمد کر رہی ہیں اور پاک چین دو طرفہ تعاون سے آئی ٹی کے شعبہ میں معاونت حاصل ہو گی ۔