یورپ پاکستانی ٹیکسٹائلز مصنوعات کیلئے بڑی برآمدی منڈی ثابت ہو سکتا ہے، جنرل ویلی ایرولانعے

ہفتہ 17 دسمبر 2016 11:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) یورپ پاکستانی ٹیکسٹائلز مصنوعات کیلئے بڑی برآمدی منڈی ثابت ہو سکتا ہے گزشتہ سال 2015ء کے دوران یورپی یونین کے ممالک اور پاکستان کے باہمی تجارت کا حجم 10.

(جاری ہے)

5 ارب یورو رہا ہے فن لینڈ کیلئے پاکستان کے اعزازی قونصل جنرل ویلی ایرولا نعے کہا ہے کہ آنے والے سالوں کے دوران پاکستانی برآمد کنندگان کو یورپی ممالک کی ضروریات کے مطابق مصنوعات کی تیاری پر توجہ دینی ہو گی تاکہ ملکی برآمدات میں اضافہ کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ ویلیو ایڈیڈ مصنوعات کی تیار ی و برآمد سے زرمبادلہ کے حصول میں نمایاں اضافہ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے جس سے نہ صرف ٹیکسٹائلز کے شعبہ کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے گا بلکہ اس سے روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہونے سے بے روزگاری کی شرح میں کمی کے حوالے سے معاونت حاصل کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :