بیجنگ میں آلودگی سے 1200کارخانوں کو بند کرنے یا پیداوار میں کمی کرنے کا حکم

ہفتہ 17 دسمبر 2016 11:03

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں آلودگی کی خطرناک سطح پر پہنچنے کی وجہ سے شہر انتظامیہ نے 1200کارخانوں کو بند کرنے یا پیداوار میں کمی کرنے کاحکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

شہر انتظامیہ نے جن 1200کارخانوں کو بند کرنے یا پیداور میں کمی کرنے کا حکم دیا ہے اس میں تیل ریفائنری سینو پیک اور فوڈپلانٹ کوفکو بھی شامل ہے۔چین کے شمال میں دھند بڑھنے کے بعد ماحولیات حکام نے کل رات ریڈ الرٹ جاری کیا جو کہ بدھ تک جاری رہے گا