کابل میں مظاہرہ ، گلبدین حکمت یار کی تصاویر نذر آتش

ہفتہ 17 دسمبر 2016 11:03

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) کابل میں حزب اسلامی افغانستان کے بعض مخالفوں اور نقادوں نے احتجاج کرتے ہوئے اس جماعت کے رہنما گلبدین حکمت یار کی تصاویر کو نذر آتش کر دیا۔تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اسلامی افغانستان کے رہنما کے مخالفین نے ایسی حالت میں کہ وہ اپنے ہاتھوں میں افغانستان کے قومی ہیرو احمد شاہ مسعود کی تصاویر اٹھائے تھے، گلبدین حکمت یار کی تصاویر کو نذر آتش کر دیا۔

(جاری ہے)

واضھ رہے کہ جمعرات کو کابل ایرپورٹ پر حزب اسلامی افغانستان کے ایک کمانڈر زرداد کی موجودگی میں، جو حال ہی میں برطانیہ کی جیل سے رہا ہوا تھا، اس کے حامیوں نے افغانستان کے قومی ہیرو احمد شاہ مسعود کی تصاویر پر اس کی تصاویر نصب کردی تھیں۔حزب اسلامی افغانستان کے کمانڈر زرداد کے حامیوں کے اس اقدام پر حزب جمعیت اسلامی نے سخت ردعمل کا اظہار کیا اورصوبے بلخ کے گورنر عطا محمد نور نے حزب اسلامی افغانستان کے اس کمانڈر کے حامیوں کے اس اقدام کی شدید مذمت کی۔

متعلقہ عنوان :