یونانی وزیر اعظم کا جرمن حکومت سے اپنے اصلاحاتی منصوبے کی حمایت کا مطالبہ

ہفتہ 17 دسمبر 2016 10:57

برلن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) یونانی وزیر اعظم الیکسس سپراس نے جرمن حکومت سے اپنے اصلاحاتی منصوبے کی حمایت کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے دورہ جرمنی کے دوران چانسلر انجیلا مرکل سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ یونان کسی بحران کا حصہ نہیں بلکہ اس کا حل بننا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت کافی حد تک اپنے اہداف حاصل کر چکی ہے۔ سپراس نے بتایا کہ ایک طویل وقفے کے بعد یونان کی اقتصادیات میں اگلے برس2.7 فیصد کی نمو متوقع ہے۔جرمن چانسلر نے اس موقع پر دونوں ممالک کے باہمی روابط کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :