اقوام متحدہ کاروہنگیا مسلمانوں پر مظالم سے متعلق بیان

ہفتہ 17 دسمبر 2016 10:57

اقوام متحدہ کاروہنگیا مسلمانوں پر مظالم سے متعلق بیان

ْ اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام اور خواتین کی عصمت دری کی خبریں ہر روز مل رہی ہیں۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام اور ان کی خواتین کی عصمت دری کی رپورٹ ہر روز مل رہی ہے ۔

(جاری ہے)

لیکن میانمار کی حکومت اس سلسلے میں کچھ نہیں کررہی ہے ۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ زید رعد الحسین نے کہا کہ ایک طرف روہنگیائی مسلمانوں پر ظلم و زیادتی کی خبریں موصول ہورہی ہیں تو دوسری طرف حکومت میانمار ان خبروں کی تردید کررہی ہے جس کی وجہ سے صورتحال بگڑتی جارہی ہے ۔انہوں نے حکومت میانمار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی کی حکومت اس سلسلے میں ناعاقبت اندیشانہ پالیسی پر گامزن ہے ۔

متعلقہ عنوان :