حلب میں انخلاء کے معاہدے کا احترام یقینی بنایا جائے،ترک صدر

ہفتہ 17 دسمبر 2016 10:57

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) ترکی کے صدر رجب طیب اردوآن نے شام کے جنگ زدہ علاقے حلب میں محصورین، باغیوں اور ان کے خاندان کے افراد کے محفوظ مقامات کی طرف انخلاء کے حوالے سے طے پائے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترک صدر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی متعدد ٹویٹس میں کہا کہ ترکی حلب کے پناہ گزینوں کے استقبال کے لیے تیار ہے۔

ان کاکہنا تھاکہ مشرقی حلب کی کالونیوں میں محصور شامی شہریوں کے انخلاء کے لیے فریقین میں جو معاہدہ طے پایا ہے اس کی پاسداری اور احترام تمام فریقین کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری حلب میں محصور شہریوں کو محفوظ مقامات تک پہنچنے میں ان کی مدد کرے اور جنگ بندی معاہدے کو ہرصورت میں یقینی بنایا جائے۔