امریکہ نے یہودی آباد کاری کے حامی ڈیوڈ فرائڈمین کو اسرائیل میں سفیر نامزد کر دیا

ہفتہ 17 دسمبر 2016 10:57

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) امریکہ نے یہودی آباد کاری کے حامی متنازعہ شخص کو اسرائیل میں اپنا سفیر نامزد کر دیا۔

(جاری ہے)

نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ فرائڈمین کو اسرائیل میں امریکہ کا نیا سفیر مقرر کر دیا ہے۔ 57 سالہ قانون دان ڈیوڈ فرائڈمین اسرائیل فلسطین تنازعہ کے تصفیے کیلئے دو ریاستی حل کے سخت خلاف ہیں۔ لبرل یہودی گروپ ان کی نامزدگی کی مخالفت جبکہ قدامت پسند یہودی ان کی تقرری پر خوش ہیں۔

متعلقہ عنوان :