حکومت کی ترجیح صرف پانامہ معاملے سے جان چھڑاناہے ،کوئٹہ کمیشن رپورٹ نے بھی کہہ دیاحکومت ناکام ہوچکی ہے ،شاہ محمودقریشی

جمعہ 16 دسمبر 2016 22:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے راہنماشاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ حکومت کی ترجیح صرف پانامہ معاملے سے جان چھڑاناہے ،کوئٹہ کمیشن رپورٹ نے بھی کہہ دیاحکومت ناکام ہوچکی ہے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ سانحہ اے پی ایس کے بعدغیرمعمولی حالات میں 2سال کیلئے فوجی عدالتوں کاقیام عمل میں لایاگیاتھا،اب جنوری میں ملٹری کورٹس ختم ہورہی ہیں اورحکومت مخمصے کاشکارہے اس وقت کہاگیاتھاکہ جوڈیشل ریفارمزلائی جائیں گی ،لیکن ایسانہیں ہوا۔

انہوںنے کہاکہ حکومت نے اس معاملے پرتوجہ ہی نہیں دی ،حکومت کی ترجیح کرپشن سکینڈل اورپانامہ کے معاملے سے جان چھڑاناہے ،حکومت کی ناکامی واضح ہے اوراب کوئٹہ کمیشن نے بھی کہہ دیاہے کہ حکومت ناکام ہوچکی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب کے بعدصورتحال میں یقیناًبہتری آئی ہے ،دہشتگردوں نے ان کے معاونین کاصفایابھی ہوا،خیبرپختونخواہ میں حالات کی بہتری میں فوج اورخیبرپختونخواہ پولیس کی کارکردگی کاعملی مظاہرہ ہے ،سندھ میں حالات بہترہونے ہیں مگربلوچستان کے حالات میں بہتری نہیں آئی وہاں بیرونی مداخلت کاعنصربھی شامل ہے ۔

ایک سوال پرکہاکہ سانحہ کوئٹہ کی رپورٹ کے بعدچوہدری نثارکواخلاقی طورپراستعفیٰ دے دیناچاہئے ،پی آئی اے کے چیئرمین نے کوئی غلطی نہیں کی تھی انہوںنے اخلاقی طورپراستعفیٰ دیدیاہے ،یہ خوداستعفے نہیں دیتے توان کااستعفیٰ بھی قبول نہ کرتے ۔۔( یاسرعباسی)

متعلقہ عنوان :