کوئٹہ،مندمیں ایف سی کے ساتھ جھڑپ میں ایک دہشتگردہلاک

زخمی حالت میں گرفتار ،سلحہ برآ مد

جمعہ 16 دسمبر 2016 22:32

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2016ء) بلوچستان کے علاقے مندمیں ایف سی اوردہشتگردوں کے درمیان جھڑپ میں ایک دہشتگردہلاک ،6کوزخمی حالت میں گرفتارکرکے اسلحہ برآمدکرلیاگیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق جمعہ کی شام ایف سی اورحساس اداروں نے مندمیں کارروائی کی اس دوران دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگردہلاک ہواجبکہ چھ کوگرفتارکرلیاگیا۔گرفتاردہشتگردوں سے بھاری مقدارمیں اسلحہ بھی برآمدکرلیاگیاہے ۔کارروائی دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرکی گئی تھی۔۔( یاسرعباسی)

متعلقہ عنوان :