خانیوال،ٹریفک کے مختلف حادثا ت میں30افراد زخمی

جمعہ 16 دسمبر 2016 22:32

خانیوال۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء) ٹریفک کے مختلف حادثا ت میں30افراد زخمی طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتا ل داخل ،تفصیلات کیمطابق گزشتہ رو ز خانیوال اور گردو نوا ح میں ٹریفک کے مختلف حادثا ت میں30افراد زخمی ہو گئے جن میںخواتین بھی شامل ہیں جنہیں ریسکیو 1122اور دوسرے ذرائع سے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتا ل داخل کروا دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ، متاثرہ مریضو ںمیں عابد حسین ،عمران ،آصف، نوید، اشرف، روبینہ ،طالب، محمدرضا، عمر ودیگر شا مل ہیں۔

متعلقہ عنوان :