ہاکی کی ترقی کے لئے ملک بھر میں اس کے مقابلے شروع کرائے جارہے ہیں،شہبازسینئر

جمعہ 16 دسمبر 2016 22:32

ہاکی کی ترقی کے لئے ملک بھر میں اس کے مقابلے شروع کرائے جارہے ہیں،شہبازسینئر
ملتان۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف)کے جنرل سیکرٹری شہباز احمدسینئر نے کہاکہ ہاکی کی ترقی اوراس کی مقبولیت بڑھانے کے لئے ملک بھرمیں اس کے مقابلے اورٹورنامنٹ شروع کرائے جارہے ہیں ۔’’اے پی پی ‘‘سے ٹیلی فون پربات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پی ایچ ایف نے پاکستان ہاکی لیگ منعقدکرانے کاایک پلان بناکرحکومت کومنظوری کے لئے بھیجاہے جس کی تاریخ اورجگہ کاتعین حکومت سے منظوری ملنے کے بعدکیاجائے گا۔

اس ایونٹ میں ملک بھرکے اوردیگرممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے ۔انہوںنے کہاکہ نیشنل ہاکی چمپیئن شپ 23دسمبر سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہورہی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں شہبازسینئرنے بتایاکہ پاکستان کی ہاکی ٹیم آئندہ سال فروری یامارچ میں آسٹریلیاکادورہ کرے گی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ ملتان میں ایک چھوٹا آسٹروٹروف پی ایچ ایف جبکہ ایک بڑا آسٹروٹروف پاکستان سپورٹس بورڈ(پی ایس بی )کی طرف سے بچھایاجائیگااورپنجاب سپورٹس بورڈ کی مشاورت سے جلد ہی اس منصوبے پرعملی کام شروع ہوجائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوںنے پی ایچ ایف کے جنرل سیکرٹری نے مزیدبتایاکہ منصوبہ کے مطابق بہاولپوراورپیرمحل میں بھی جلد ہی چھوٹے آسٹروٹروف بچھائے جائیں گے۔جبکہ پی ایچ ایف ضلع کی سطح پرہاکی کے مختلف ایونٹس شروع کررہاہے تاکہ نچلی سطح سے ہاکی کے اچھے کھلاڑی سامنے آسکیں۔

متعلقہ عنوان :