چیچہ وطنی، ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں نے مزاحمت پر شہری کو قتل کر دیا

جمعہ 16 دسمبر 2016 22:28

سیالکوٹ۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء) تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مسلح ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر شہری کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ مغل چک سیداں میںگزشتہ روز دن دیہاڑے چار نامعلوم مسلح ڈاکو مقامی شہری غلام عباس کے گھر داخل ہو گئے اور اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر گھر سے طلائی زیورات ، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ لیں۔ مقامی شہری غلام عباس کی طرف سے مزاحمت کرنے پر نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے شہری کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے ۔ پولیس تھانہ ائیر پورٹ نے موقعہ پر پہنچ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :