چیچہ وطنی،محکمہ صحت کی ٹیم کا چھاپہ ،جعلی دودھ و منرل واٹر بنانیوالی فیکٹریاں سیل کردیں

فیکٹری منیجر سمیت 10 ملزم گرفتار ، ایک فیکٹری مالک فرار ہوگیا ، مقدمات درج

جمعہ 16 دسمبر 2016 22:28

چیچہ وطنی۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء)محکمہ صحت کی خصوصی ٹیم نے چھاپہ مار کر جعلی دودھ اور جعلی منرل واٹر بنانے والی فیکٹریوںکو سیل کر دیا جبکہ فیکٹری منیجر سمیت دس ملزمان گرفتار ، ایک فیکٹری مالک فرار ہوگیا، تفصیل کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیم نے موڑ 15/11-Lمیں چھاپہ مار کر جعلی دودھ بنانیوالی عامر نذیر کی فیکٹری پکڑ لی اور فیکٹری منیجر عمران کاٹھیا، ملازمین شاہد رحمانی ، حق نواز ، غلام عباس گجر ، ارسلان رحمانی اورمحمد آصف کو گرفتار کر لیا جبکہ فیکٹری مالک عامر نذیر کاٹھیا فرار ہوگیا اور ایک ٹینکر نمبر 4676ایم آر سی میں لوڈ ایک سو من جعلی دودھ بھی ٹینکر سمیت قبضہ میں لے لیا ،اسی طرح محکمہ صحت کی ٹیم نے چک 7-112آر میں چھاپہ مار کر جعلی منرل واٹر بنانے کی فیکٹری پکڑ لی اور فیکٹری مالک جاوید اور اس کے تین ملازمین اقبال، وسیم اور امجد کو گرفتار اور سینکڑوں کین جعلی منرل واٹربھی برآمد کر لیے ،پولیس نے دونوں فیکٹری مالکان اور ملازمین سمیت گیارہ افراد کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔