تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر موٹر سائیکل پر سوار خاتون جاں بحق ،خاوند زخمی

جمعہ 16 دسمبر 2016 22:28

چیچہ وطنی۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء) قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق جبکہ اس کاخاوندشدید زخمی ہو گیا، بتایا گیا ہے کہ 128/9-Lکا رہائشی محمد احمد اپنی بیوی شکیلہ بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل نمبرSLM-1594پر جا رہے تھے کہ بائی پاس روڈ پر الغنی پٹرول پمپ کے قریب تیز رفتار ٹر ک کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گئے جن میں شکیلہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اس کے زخمی خاوند کو ریسکیو1122نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے،ریسکیوذرائع کے مطابق ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :