بیوٹمز میںتحقیقاتی رپورٹنگ سے آگاہی حاصل کرنے کیلئے تین روزہ میڈیا ٹریننگ ورکشاپ اختتام پذیر

جمعہ 16 دسمبر 2016 22:28

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2016ء) بیوٹمز میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کیلئے اقوام متحدہ کے دیرپا ترقیاتی اہداف اور تعلیم کے بیٹ کے متعلق تحقیقاتی رپورٹنگ سے اگاہی حاصل کرنے کیلئے تین روزہ میڈیا ٹریننگ ورکشاپ اختتام پزیر ہوئی اختتامی سیشن سے کوئٹہ پریس کلب کے صدر شہزادہ ذوالفقار ،ریڈیو پاکستان کوئٹہ کے ڈئریکٹر سہیل خٹک اور بیوٹمز کے شعبہ ماسک کمیو نکیشن کی چیئر پرسن محترمہ سمیرہ ذاکر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی ترقی کے بغیر ترقی یا فتہ بلوچستان کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں کیا جا سکتا حکومت کے ساتھ ساتھ صحافیوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ شرح خواندگی میں اضافے تعلیمی ترقی طالبات کیلئے نئے کالجز و یونیورسٹیوں کے قیام اور بلوچستان میں گھوسٹ اساتذہ و تعلیمی اداروں کے متعلق شہریوں کو اگاہی اور شعور دینے کیلئے روٹین سے ہٹ کر تحقیقاتی رپورٹنگ کریں ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء نے سر ٹیفکیٹ تقسیم کیے جبکہ شرکاء نے تعلیم کے شعبے میں تحقیقاتی رپورٹنگ کے اصولوں سے متعلق اگاہی دینے اور کامیاب ٹریننگ سیشن منعقد کرانے پر آئی ٹی یونیورسٹی کے انتظامیہ اور انٹر نیوز کے عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے توقع ظاہر کیا کہ وہ آئندہ بھی بلوچستان کے نوجوان صحافیوں کیلئے ٹریننگ سیشن کا انعقاد کرائیں گے ۔