سوزوکی پاکستان نے ملک میں‌ ایک اور نئے گاڑیاں تیار کرنے والے پلانٹ کے آغاز کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 16 دسمبر 2016 21:17

سوزوکی پاکستان نے ملک میں‌ ایک اور نئے گاڑیاں تیار کرنے والے پلانٹ ..

اسلام آباد ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 16دسمبر ۔2016ء) سوزوکی پاکستان نے ملک میں‌ ایک اور نئے گاڑیاں تیار کرنے والے پلانٹ کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوزوکی پاکستان کے ایم ڈی ہیروفومی نگاو کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے اہم ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں سوزوکی پاکستان موٹرز کے ایم ڈی کی جانب سے وزیر خزانہ کو بتایا گیا ہے کہ کمپنی 460 ملین ڈالرز کی لاگت سے پاکستان میں ایک نیا پلانٹ تعمیر کرنے جا رہی ہے۔ اس پلانٹ کی تعمیر 2 سال کے عرصے میں مکمل ہو گی۔ پلانٹ کی تعمیر کے باعث ملک میں گاڑیوں کی پیداوار بڑھے گی جس سے قیمتوں میں بھی کمی آنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :