لیموفائیڈ نامی آسٹریلوی ٹیکسی کمپنی نے پاکستان میں کاروبار کے آغاز کی تیاریاں مکمل کر لیں

muhammad ali محمد علی جمعہ 16 دسمبر 2016 21:03

لاہور ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 16دسمبر ۔2016ء) لیموفائیڈ نامی آسٹریلیوی ٹیکسی کمپنی نے پاکستان میں کاروبار کے آغاز کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بڑے شہروں جن میں لاہور، کراچی اور اسلام آباد شامل ہیں، ان میں حالیہ کچھ عرصے کے دوران نت نئی اور بہترین ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے کاروبار کا آغاز کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عوام میں مقبولیت حاصل کرنے کے باعث اب نئی سے نئی کمپنیوں کی جانب سے اس کاروبار کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اب ایک مشہور لیموفائیڈ نامی آسٹریلیوی ٹیکسی کمپنی نے پاکستان میں کاروبار کا آغاز کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ کمپنی کی جانب سے شروعات میں لاہور میں کاروبار کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ کمپنی کی جانب سے خواتین مسافروں کیلئے خصوصی طور پر الگ سے کاریں فراہم کی جائیں گی جن کی ڈرائیورز بھی خواتین ہی ہوں گی۔ یہ سروسز بھی موبائل ایپ کے ذریعے استعمال کی جا سکے گی۔

متعلقہ عنوان :