ہم نے مارچ میں مالی کرپشن کے خلاف مہم چلا کر رائے عامہ کی ترجمانی کا فریضہ انجام دیا، جماعت اسلامی

عدالتی نظام کی سست رفتاری نے ہماری عدلیہ کی کارکردگی پر بہت بڑا سوال پیدا کر دیاہے ، صوبائی بیان

جمعہ 16 دسمبر 2016 22:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی کے صوبائی بیان میں کہاگیا ہے کہ جماعت اسلامی نے اس سال مارچ میں مالی کرپشن کے خلاف مہم چلا کر رائے عامہ کی ترجمانی کا فریضہ انجام دیاہے جبکہ ضرورت ہے کہ اخلاقی اور انتخابی کرپشن کی روک تھام کے لیے عوامی شعور کومزید بیدار کیا جائے ۔ عدالتی نظام کی سست رفتاری نے ہماری عدلیہ کی کارکردگی پر بہت بڑا سوال پیدا کر دیاہے عدالتوں میں تاریخیں پڑتی ہیں اور فیصلے نہیں ہوپاتے ۔

لوگ پھانسی چڑھ جاتے ہیں اور پھر اعلیٰ عدلیہ انہیں بری کر کے جگ ہنسائی کا موقع دیتی ہے ۔جس کی وجہ سے عوام کی پریشانی میں اضافہ ہوجاتاہے قانون کا اطلاق صرف کمزوروں اورغریبوں پر ہونا قانون کا مذاق اورلمحہ فکریہ ہے۔ جماعت اسلامی کے صوبائی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ کرپٹ مافیا کسی بھی طبقے محکمے وپارٹی میں ہوان کاکھڑاوبھر پور احتساب کیا جائے مالی اخلاقی وسیاسی کرپشن کے خاتمے کیساتھ انتخابی ،عدالتی کرپشن کا بھی خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

سیرت رسول ؐ کا پیغام ہے کہ مسلمان انفرادی ، اجتماعی اور ریاستی زندگی قرآن و سنت کے مطابق گزاریں ۔ قیام پاکستان کا مقصد تھاکہ اسے مدینہ منورہ کی طرز پر ماڈل اسلامی ریاست اور اسلام کا قلعہ بنایا جائے اور عالم اسلام کی رہنمائی کی جائے ۔ بدقسمتی سے حکمران طبقہ نے پاکستان کو ان مقاصد کے راستہ پر چلانے کی بجائے اغیار کی ذہنی ، تہذیبی اور معاشی غلامی کا شکار کر دیا ہے ۔ پاکستان میں افراتفری ، کرپشن ، ناانصافی ، غربت کا ذمہ دار یہی مقتدر طبقہ ہے ۔ پاکستان آج بھی استعماری قوتوں کا ہدف ہے ۔ نوجوان وکارکنان پرنٹ ، الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا کو عالم اسلام کے اتحاد قومی یکجہتی کیلئے اور منکرات وگناہوں کے خلاف بہتر بنیادوں استعمال کریں ۔

متعلقہ عنوان :