Live Updates

پاکستانی قوم حکمرانوں کی تلاشی چاہتی ہے، شاہ محمود قریشی

ہم اپنا مقدمہ اور انصاف کے لئے سپریم کورٹ گئے ہمیں وہاں آیا ہوں آپ سب لوگ ہمارے ساتھ چلیں،پاکستان کے 440کرپٹ خاندانوں میں ایک شریف خاندان ہے، ملتان میں رانا محمدسلیم کے ڈیرے کے باہر تحریک انصاف کی پہلی عوامی عدالت سے خطاب

جمعہ 16 دسمبر 2016 22:19

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم حکمرانوں کی تلاشی چاہتی ہے اور حکمران کان کھول کر سن لیں کہ تلاشی کے بغیر جان خلاصی نہیں ہوگی وہ گزشتہ روز رانا محمدسلیم کے ڈیرے کے باہر تحریک انصاف کی پہلی عوامی عدالت سے خطاب کررہے تھے انہو ںنے کہا کہ پانامہ پیپرز پر حکومت کے پائوں لڑکھڑا رہے ہیں کارکن الیکشن کی تیاری کریں انہو ںنے کہاکہ ہم اپنا مقدمہ اور انصاف کے لئے سپریم کورٹ گئے ہمیں وہاں آیا ہوں آپ سب لوگ ہمارے ساتھ چلیں انہو ںنے کہاکہ پاکستان کے 440کرپٹ خاندانوں میں ایک شریف خاندان ہے انہو ںنے کہاکہ حکمرانوں نے قومی اسمبلی میں ہماری آواز دبانے کی کوشش کی مگر ہم نے دلیری سے ان کا جواب دیا کیونکہ ہم عوام کے حقوق کے تحفظ اور اپنا مقدمہ پیش کرنے وہاں گئے تھے انہوں نے کہاکہ حکمران اپنے اقتدار کو طول دینے کے لئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں مگر ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہاکہ ہم اپنے نوجوانوں کا مستقبل محفوظ اور خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں اور اس کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہو ںنے کہاکہ زندگی میں تین بڑی عدالتیں ہیں سب سے بڑی اللہ کی ہے اور پھر عوام کی ہے لہذا ہم نے اب عوام کی عدالت کا رخ کرلیا ہے انہو ںنے کہاکہ میں کارکنوں سے کہتا ہوں کہ وہ گلی گلی محلے محلے چوک چوک عوامی عدالتیں لگائیں اور پانامہ پیپرز کے اشو کو اجاگر کریں عوامی عدالت سے رانا محمدسلیم نے خطاب میں کہا کہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے خاندان کی دین کی اشاعت میں اہم کردار ہے انہوں نے کہاکہ وہ بغیر کسی لالچ کے تحریک انصاف کا ادنی کارکن بن کر پارٹی ،ملک اور قوم کی خدمت کرے گا عوامی عدالت کے اختتام پر مخدوم شاہ محمود قریشی نے آرمی پبلک سکول کے شہداء کی یاد میں دُعاکروائی ۔

۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات