ملتان ،زکریا یونیورسٹی کے کانووکیشن میں سانحہ پشاور کے شہداء کا ذکر کرتے ہوئے گورنرپنجاب آبدیدہ ہوگئے

جمعہ 16 دسمبر 2016 22:15

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2016ء) گورنر پنجاب و چانسلر ملک محمد رفیق رجوانہ بہاء الدین زکریایونیورسٹی کے تیرہویں کانووکیشن سے خطاب کے آغاز پر آرمی پبلک سکول پشاور کے بچوں پر دو سال قبل ہونے والے دہشت گردوں کے حملے کا ذکر کرتے ہوئے آب دیدہ ہوگئے اور انہوں نے کہا کہ ان شہید بچوں کی قربانیوں کی وجہ سے آج پاکستان میں امن قائم ہوا ہے اور ضربِ عضب کی کامیابی بھی ان شہید بچوں کی قربانیوں کی بدولت ہے ۔

(جاری ہے)

ان شہید بچوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر پاکستان کا مستقبل محفوظ بنایا۔ گورنر پنجاب نے اس موقع پر اے پی ایس کے شہید بچوں کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :