ترقیا تی منصوبے بروقت مکمل کر کے عوام کو سہو لیا ت فرا ہم کی جائیں ،تما م کا م میرٹ پر کئے جائیں

گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ ،سرکٹ ہائوس ملتان میں ملتا ن ڈویلپمنٹ اتھا رٹی کے اجلاس سے خطاب

جمعہ 16 دسمبر 2016 22:15

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2016ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ ترقیا تی منصوبے بروقت مکمل کر کے عوام کو سہو لیا ت فرا ہم کی جائیں ،تما م کا م میرٹ پر کئے جائیں ۔لوگو ں کو تنگ کر نے کی بجائے آسانیاں پیدا کی جائیں اور ان کی مشکلا ت کو حل کیا جائے ،ہمیں اپنے رویو ں کو بہتر کر نا ہو گا اور ہما را مقصد خد مت خلق ہو نا چا ہیے ۔

انہو ں نے ان خیالات کا اظہا ر سر کٹ ہائوس میں ملتا ن ڈویلپمنٹ اتھا رٹی کے اجلاس میں تر قیا تی منصو بو ں کا جا ئز ہ لیتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر چیئر مین ایم ڈ ی اے وممبر صو با ئی اسمبلی محمد علی کھو کھر ،کمشنر ملتا ن ڈو یژ ن کیپٹن (ر) اسداللہ خا ن ، ایڈ یشنل ڈی جی ایم ڈ ی اے الطاف حسین سار یو اور ایم ڈ ی اے افسرا ن موجود تھے ۔

(جاری ہے)

گورنر پنجا ب ملک محمد رفیق رجو انہ نے مزید کہا کہ ملتا ن میں سیو ر یج کا مسئلہ حل ہو نے سے عوام کی مشکلا ت میں کا فی حد تک کمی آ جائے گی جس کیلئے ماسٹر پلا ن پر کا م جا ر ی ہے ۔

گورنر پنجا ب ملک محمد رفیق رجو انہ نے مزید کہا کہ ہائوسنگ سو سا ئٹیو ں کے حوالے سے با ئی لاز پر مکمل عمل کیا جائے اور تما م کام قوانین اور قوائد وضوابط کے مطا بق کئے جائیں ۔ایم ڈ ی اے کی کارکر دگی کو مزید بہتر بنا یا جائے ۔اجلاس میں کمشنر ملتا ن کیپٹن (ر)اسداللہ خا ن نے ایم ڈ ی اے ترقیاتی منصو بو ں کے با ر ے میں بر یفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ ملتا ن میں تیز ی سے ترقیا تی کا م جا ر ی ہیں ۔ایم ڈ ی اے کی کار کر دگی میں بہت بہتر ی آ گئی ہے اور عوام کو ہر ممکن ریلیف فرا ہم کیا جارہا ہے ۔اجلاس میں انر سٹی رنگ روڈ اور اوٹر سٹی رنگ روڈ کے منصو بو ں کی تجا ویز سمیت مختلف ترقیا تی سکیموں ،ایم ڈ ی اے کی کار کر دگی اور درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا ۔