سکردو میں واسا کی کارستانی ،منفی 9کے دوران پانی کی سپلائی بند کر دی

جمعہ 16 دسمبر 2016 22:13

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2016ء) واسا کی کارستانی ،منفی 9کے دوران پانی کی سپلائی بند کر دی ،پانی کی بندش سے عباس ٹائون کے اکثر گھروں کی لائنیں جم گئی ،لوگوں کو پانی کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق واسا کے اہلکاروں نے موسم کی شدت کو ملحوظ خاطر رکھنے کی بجائے گزشتہ رات عباس ٹائون کو پانی کی سپلائی بند کر دی جس کی وجہ سے محلے کے اکثر گھروں کی پائپ لائنیں جم گئی اور لوگوں کو پانی کے حصول میں مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔

مکینوں کا کہنا ہے کہ واسا کا عملہ موسم گرما میں سیر سپاٹوں کی بجائے واٹر ٹینک کی صفائی کر تا جو آج موسم سرما میں صفائی کی ضرورت پیش نہیں آتی ۔انہوں نے واسا کے اعلیٰ حکام سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :