فکر یوتھ کا کوارڈنیٹر مقرر کرنا ایک اعزاز سے کم نہیں ،اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کر تے ہوئے سماجی اور ادبی خدمات سر انجام دیتا رہوں گا

ممبر نیشنل یوتھ اسمبلی منظور امین سدپارہ کا بیان

جمعہ 16 دسمبر 2016 22:13

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2016ء) ممبر نیشنل یوتھ اسمبلی منظور امین سدپارہ نے کہاہے کہ فکر یوتھ کا کوارڈنیٹر مقرر کرنا ایک اعزاز سے کم نہیں ،اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کر تے ہوئے سماجی اور ادبی خدمات سر انجام دیتا رہوں گا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ معروف ادبی اور سماجی تنظیم فکر سوشل فورم کی ذیلی تنظیم فکر یوتھ کوارڈنیٹر مقرر کرنے پر چیئر مین فکر سوشل فورم ذیشان مہدی اور ان کے دیگر عہدیداران کا شکریہ ادا کر تے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ فروغ ادب اور سماجی خدمت کرنے کا اس سے بہتر کوئی پلیٹ فارم نہیں ہے ۔نوجوانوں کو چاہیے کہ معاشرے میں بے غرض خدمات سے دکھی اور ضرورت مندوں کا سہارا بنے ۔ان کا کہنا تھاگلگت بلتستان کے یوتھ میں وہ حوصلہ و جذبہ موجود ہے کہ وہ مثبت تاریخ رقم کر سکتے ہیں۔مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ یوتھ کو مواقع فراہم کیا جائے انہوں نے سانحہ پشاور کے شہداکو خراج عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :