محکمہ تعلیم میں بد انتظامی عروج پر،2010ء میں بھرتی ہونے والے لیب اسسٹنٹ کو 2015میں فارغ کر دیا گیا

جمعہ 16 دسمبر 2016 22:13

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2016ء) محکمہ تعلیم میں بد انتظامی عروج پر،2010ء میں بھرتی ہونے والے لیب اسسٹنٹ کو 2015میں فارغ کر دیا گیا۔ جبکہ سفارشپر کئی ملازمین کو بحال کر دیا گیا ہے جن کی کوئی سفارش نہیں تھی وہ ابھی تک در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ108ملازمین کو انٹر ویو کے بہانے فارغ کر دیا گیا تھا2010ء کو ٹیسٹ اور انٹر ویو کے بعد بھرتی ہونے والے لیب اسسٹنٹ راشد حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بغیر کسی وجہ کے ہمیں محکمہ تعلیم سے سو ملازمین کو فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ جن ملازمین کی سفارش تھی اور جنہوں نے پیسے کھلائے ان کو بحال کر دیا گیا لیکن ہم غریب ملازمین ابھی تک در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔

انہوں نے چیف سیکرٹری، چیف جسٹس اور وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ غریب ملازمین کو بحال کیا جائے بصورت دیگر خود سوزی کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :