فوڈ انسپکٹر کا ہسپتال کینٹین پر چھاپہ،ناقص صفائی پر کینٹین سیل جبکہ مالک کو 7دنوں کیلئے جیل بھیج دیا گیا

جمعہ 16 دسمبر 2016 22:13

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2016ء) فوڈ انسپکٹر کا ہسپتال کینٹین پر چھاپہ،ناقص صفائی پر کینٹین سیل جبکہ مالک کو 7دنوں کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فوڈ انسپکٹر حسین خان اخونزادہ اور سٹی مجسٹریٹ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی کینٹین پر چھاپہ مارا جہاں ناقص صفائی زیادہ ریٹس اور فٹنس سرٹیفکیٹ کی عدم فراہم پر کینٹین کو سیل کر دیا۔ اور مالک کو سب ڈویژنل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیا جہاں انہیں سات روز کیلئے جیل بھیج دیا گیا ہے واضح رہے کہ فوڈ انسپکٹر اور ان کی ٹیم شہر میں صفائی زائد المیعاد اشیائے خوردونوش کیخلاف مسلسل مصروف عمل ہیں۔

متعلقہ عنوان :