تین روزہ ’’سیال فوڈ ‘‘نمائش 17مئی سے چین میں ہوگی

جمعہ 16 دسمبر 2016 22:13

ملتان۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء) ٹریڈڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹیڈیپ)کے تعاون سے تین روزہ ’’سیال فوڈ‘‘ نمائش 17مئی سے چین کے شہر شنگھائی میں شروع ہوگی،ٹیڈیپ ملتان کے ڈپٹی ڈائریکٹرحسنین لنگاہ نے ’’اے پی پی ‘‘کوبتایاکہ اس نمائش کامقصد پاکستانی فوڈمصنوعات کوبین الاقوامی خریداروں تک متعارف کرانااوران کے ساتھ روابط کوفروغ دیناہے،انہوںنے کہاکہ اس نمائش میں پاکستانی فوڈسیکٹرکے افرادیاادارے چاول ،گوشت ،پولٹری ،فروٹس وسبزیاں ،ڈرائی فروٹس ،گروسرکی پروڈکٹس ،کنفیکشنری مصنوعات ،سی فوڈ ،ڈیری کی پروڈکٹس ،فروزن فوڈز،آرکینگ فوڈز ،بیوریجز،ہولٹری کلچر اورڈبوں میں بند محفوظ کی گئی خوراک کے سٹالز لگائیں گے ،حسنین لنگاہ نے کہاکہ نمائش میں شرکت کے خواہش مند 2جنوری 2017ء تک ٹیڈیپ کودرخواست بھجواسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :