ملتان، 58جرائم پیشہ افرادگرفتار،منشیات برآمد

جمعہ 16 دسمبر 2016 22:11

ملتان۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء) پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر58جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم محمد ریاض اور لقمان کو غل غپاڑہ کرنے پر، پولیس تھانہ قادر پور راں نے ملزم تصور حسین سے 10 لیٹر شراب، ملزم مشتاق احمد سے 10 لیٹر شراب، ملزم لیاقت علی سے 10 لیٹر شراب، پولیس تھانہ راجہ رام نے ملزم محمد بوٹا سے 10 لیٹر شراب ،ملزمان فاروق اور حاکم سے 320 لیٹر شراب،40 لیٹر لہن اور چالو بٹھی، پولیس تھانہ صدر ملتان نے ملزم اشفاق سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم محمد طارق کو پرچی جواء ،اور ملزمان انور علی کو پرچی جواء، پولیس تھانہ راجہ رام نے ملزمان اعظم، عبدالرحمن، کالو اور اللہ ڈتہ کو تاش جواء ، پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزمان شفیق اور محمد طارق کو تاش جواء کھیلتے ہوئے قابوکرکے مقدمات درج کر لئے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم دلشاد کو مجرم اشتہاری اسلام کو بھگانے پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس تھانہ صدر شجاعباد نے ملزمان حیدر دین، منیر عباس کو بھیک مانگنے پر گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ راجہ رام نے ملزمان جہانزیب، محمد آصف، محمد عظیم کو جعلی ادویات بنانے، پولیس تھانہ الپہ نے ملزمان عبدالستار، جہانگیر اور صلاح الدین کو جعلی ادویات بنانے پرگرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم مختیار حسین کو غیر قانونی طور پر گیس ری فل کرنے پر، پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزمان عبدالعزیز، عامر، شعیب کو غیر قانونی طور پر گیس ری فل کرنے،پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزمان عثمان، عدنان، وقاص کو غیر قانونی طور پر پٹرول بیچنے پر گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے۔

پولیس تھانہ صدر شجاعباد نے ملزم خلیل احمد شاہ کو بجلی چوری کرنے پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔جبکہ ملتان پولیس نی24اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔جن میں سے 2 کا تعلق کیٹیگری "ای" سے اور 22ملزمان کا تعلق کیٹگری "بی"سے ہے۔دریں اثناء ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران120نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ایکسائزآفس ملتان میں430نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سی116موٹر سائیکلیںملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔

متعلقہ عنوان :