مکئی کے کاشتکاروں کا کسی صورت استحصال نہیں ہونے دیں گے۔ سیکرٹری زراعت پنجاب

جمعہ 16 دسمبر 2016 22:11

ملتان۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء) سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے کہا ہے کہ مکئی کے کاشتکاروں کا تحفظ یقینی بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مکئی کے کاشتکاروں کا کسی صورت بھی استحصال نہیں ہونے دیں گے۔ ان کے حقوق کا بھرپور دفاع کیا جائے گا۔ صنعتی شعبہ بھی ان کاشتکاروں کے مفاد کا تحفظ یقینی بنائے۔

یہ ہم سب کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ کسان کو اس کا حق دلایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شعبہ زراعت کی ترقی اسی صورت ممکن ہے کہ جب کسان کو اس کی محنت کا صلہ ملے اور وہ اپنے مستقبل سے پرامید ہو۔ کسان کا ہل چلتا ہے تو ملکی معیشت کا پہیہ گھومتا ہے۔ محکمہ زراعت پنجاب ہر وہ قدم اٹھائے گا جس سے کسان کے حوصلے اور اعتماد میں اضافہ ہو اور اسے اپنی محنت کا معقول معاوضہ مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت میں آڑھتیوں کا کردار نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ آڑھتی کسا ن کے مفاد کاتحفظ کریں گے تو کسان مزید جوش و خروش سے ہل چلائے گا۔ہم سب کا فرض ہے کہ کسان کی خوشحالی اور ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

متعلقہ عنوان :