الیکشن 2017ء میں ہی دیکھ رہے ہیں ،حکومت کو اپنا بوری بستر گول کر لینا چاہئے،سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد ہم اپنی حکمت عملی ترتیب دینگے ، کرپشن ختم کئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا ،چین کی کامیابی کا راز کرپشن کا خاتمہ ہے ، کرپشن کے خلاف پی ٹی آئی کی بھرپور حمایت کرتے ہیں

مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی لالہ موسیٰ میں میڈیا سے گفتگو

جمعہ 16 دسمبر 2016 21:59

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2016ء) صدر پاکستان مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ الیکشن 2017ء میں ہی دیکھ رہے ہیں حکومت کو اپنا بوری بستر گول کر لینا چاہئے ۔ باقی سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد ہم اپنے حکمت عملی تیار کریں گے،جس وقت تک کرپشن ختم نہیں ہو گی اس وقت تک ملک ترقی نہیں کر سکے گا، پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ بہت ضروری ہے ،چین اگر کامیاب ہے تو کرپشن نہ ہونے کی وجہ سے ، اس سلسلے میں کرپشن کے خلاف ہم پی ٹی آئی کی بھرپور حمایت کرتے ہیں موجودہ حکومتیں نمائندے آئین اخلاقیات اور عوامی خواہشات کا احترام نہیں رکھتے اس لیے ہمارے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔

وہ جمعہ کو کلیوال سیداں آمد پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے پی ٹی آئی سادات گروپ سے اتحادکابھی اعلان کیا۔

(جاری ہے)

صدر مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت نے کہاکہ ہم پاکستان کے بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں پیپلز پارٹی حکومت سے ملی ہوئی ہے اور اس کا اتحاد بھی مسلم لیگ ن سے ہے ۔ ہمارا ان کے ساتھ اتحاد نہیں ہو سکتا ۔ مردم شماری لازمی ہونی چاہئے مردم شماری کے بغیر الیکشن نا مکمل ہے اس کا کوئی نمائندہ نہیں۔

الیکشن 2017ء میں ہی دیکھ رہے ہیں حکومت کو اپنا بوری بستر گول کر لینا چاہئے ۔ باقی سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد ہم اپنے حکمت عملی تیار کریں گے۔ اس موقع پر سید حبیب شاہ ،چوہدری غلام رسول ۔ امجد اسلام امجد۔ محمد ارشد۔ میاں افضل حیات ۔ چوہدری اجمل۔ نصیر مرالہ۔ چوہدری الیاس۔ چوہدری ناصر محمود چیمہ ۔ ندیم ملہی ۔ چوہدری محمد علی۔ چوہدری شرافت ایڈووکیٹ ۔ چوہدری مشتاق۔ چوہدری زبیر۔ چوہدری میجر طارق ریاض گل۔ امجد غوری بھی موجود تھے ۔