سمیع اسلم میزبان بولرز کے زیر عتاب رہے، 3 بار گیند ان کے ہیلمٹ پر لگی

جمعہ 16 دسمبر 2016 21:46

سمیع اسلم میزبان بولرز کے زیر عتاب رہے، 3 بار گیند ان کے ہیلمٹ پر لگی
برسبین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2016ء) قومی ٹیم کے اوپنگ بلے باز سمیع اسلم میزبان بولرز کے زیر عتاب رہے جب کہ 3 بار گیند ان کے ہیلمٹ پر لگی۔

(جاری ہے)

برسبین ٹیسٹ کے دوسرے روز سمیع اسلم خاص طور پر میزبان بولرز کے زیر عتاب رہے، اوپنر ڈنر سے قبل جوش ہیزل ووڈ کی گیند ہیلمٹ پر لگنے سے سخت پریشان نظر آئے، وقفے کے بعد اسپنر ناتھن لیون کی اچھلتی گیند بھی ہیلمٹ پر لگی،جارحانہ موڈ میں نظر آنے والے جوش ہیزل ووڈ نے بھی انھیں ایک بار نشانہ بنایا، مناسب حفاظتی انتظامات ہونے کی وجہ سے تینوں بار سمیع اسلم کسی انجری سے محفوظ رہے لیکن ان کا اعتماد ضرور متزلزل ہوا،بالآخر وہ وکٹ ہی گنوا بیٹھے۔۔