وفاقی وزیر چوہدری برجیس طا ہرنے تحصیل شاہ کوٹ میں 1122 سروس کا افتتاح کردیا
جمعہ 16 دسمبر 2016 21:23
(جاری ہے)
یہی نہیں بیماری کی پیچیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ امداد6 لاکھ تک بھی کی جاسکتی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کا یہ ایک قدم ، اس کی جانب سے عوام کی صحت سے متعلق سنجیدہ اقدام کی عکاسی کرتا ہے انہوں نے کہا کہ ہیلتھ انشورنش کا یہ پروگرام آزادکشمیر سمیت پورے پاکستان میں متعارف کرایا گیا ہے اور اس پروگرام کے تحت صرف بلوچستان کے 76 ہزار خاندان بھی مستفیدبھی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری میگا پروجیکٹس کے ساتھ ساتھ عوام کی صحت اور تحفظ سے متعلق یہ ایسے اقدامات ہیں جو مسلم لیگ(ن) کی حکومت کو ماضی کی حکومتوں سے ممتاز کرتے ہیں انہوںنے کہا یہ صرف محمدنواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) کا ہی خاصہ ہے کہ اس کی تمام پالیسیز اور منصوبے چاہے سڑکوں کی تعمیر ہو یا تعلیم وصحت کے اقدامات ہوں ان سب کا محور صرف اور صرف عوام کی خدمت ہے۔ چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ اس کے برعکس عمران خان اور ان کی جماعت نے اپنی ہٹ دھرم اور دھرنا پالیسیز کے باعث خیبر پختونخواہ کی عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات سے بھی محروم کردیا ہے اور انہوںنے کہا کہ 2013 ء سے دھرنوں اور احتجاج میں مشغول تحریک انصاف خیبر پختونخواہ میں کوئی ایک بھی میگا پروجیکٹ شروع یا مکمل کرنے میں بالکل ناکام ہو گئی ہے اور تبدیلی کے دعوے داروں نے خیبر پختونخوا کی عوام کی تمام امیدوں اور توقعات پر پانی پھیر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام سیاسی طور پر انتہائی باشعور ہو چکے ہیں اور وہ محض زبانی دعوے پر یقین کرنے کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اپنے وعدوں کا پاس رکھنے کی وجہ سے محمدنواز شریف آج تورخم تا گوادر عوام کے ہر دل عزیز سیاسی رہنما بن چکے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.