کوئٹہ میں باکسنگ اکیڈمی بنا کر یہاں کے نوجوانوں کو کھیل کی جانب راغب کرونگا ‘کوشش ہوگی یہاں سے عالمی چمپئن باکسر نکلیں

ڈبلیو بی سی (سلور فلائی ویٹ) چمپئن محمد وسیم کی پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت

جمعہ 16 دسمبر 2016 20:55

کوئٹہ میں باکسنگ اکیڈمی بنا کر یہاں کے نوجوانوں کو کھیل کی جانب راغب ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2016ء) ڈبلیو بی سی (سلور فلائی ویٹ) چمپئن محمد وسیم نے کہاہے کہ وہ کوئٹہ میں باکسنگ اکیڈمی بنا کر یہاں کے نوجوانوں کو اس کھیل کی جانب راغب کرینگے اور ان کی کوشش ہوگی کہ یہاں سے عالمی چمپئن باکسر نکلیں ،گزشتہ روز پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈبلیو بی سی (سلور فلائی ویٹ) چمپئن محمد وسیم کاکہناتھاکہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں تاہم انہیں اپنی صلاحیتوں کو لوہا منوانے کیلئے سرپرستی چاہئے ہوگی جس کیلئے سب کو آگے آنا ہوگا انہوں نے کہاکہ وہ کوشش کررہے ہیں کہ کوئٹہ میں باکسنگ اکیڈمی بنا کر نوجوانوں کو اس کھیل کی جانب راغب کرے تاکہ بلوچستان سے ہی ورلڈ چمپئن باکسرز نکلے انہوں نے کہاکہ جس معاشرے میں بیماریاں ہوتی ہے وہاں صحت مند کھلاڑی پیدا نہیں ہوا کرتے ،صحت مند معاشرے میں ہی بہترین اتھیلیٹس جنم لیتے ہیں جو آگے جا کر ملک وقوم اور صوبے کانام روشن کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہم سب کو مل کر پولیو جیسے موذی مرض کاخاتمہ کرنے کیلئے کام کرناہوگا ۔

متعلقہ عنوان :