پشاور،26 ویں خیبر پختونخوا اوپن گالف چیمپئن شپ پی اے ایف گالف کورس پر شروع ہو گئی

جمعہ 16 دسمبر 2016 20:37

پشاور،26 ویں خیبر پختونخوا اوپن گالف چیمپئن شپ پی اے ایف گالف کورس پر ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2016ء) 26 ویں خیبر پختونخوا اوپن گالف چیمپئن شپ پی اے ایف گالف کورس پر شروع ہو گئی جس میں ملک بھر سے دوسو سے زائد گالفرز شرکت کررہے ہیں ، چیمپئن شپ کا باضابطہ افتتاح خیبرپختونخوا گالف ایسوسی ایشن کے نائب صدربریگیڈئر محمد غلام حسن جویا نے کیا ان کے ہمراہ خیبرپختونخوا گالف ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل و ٹورنامنٹ منیجر میجر (ر) ارشد محمود سمیت دیگراہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

صوبائی گالف ایسوسی ایشن کے زیراہتمام تین روزہ مقابلوں میں پروفیشنلز ، سینئر پروفیشنلز ، جونیئر پروفیشنلز ، ایمچورز کیٹگریز میں ملک بھر سے 220 ٹاپ گالفرز شرکت کررہے ہیں ۔اس موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بریگیڈئر محمد غلام حسن جویا نے بتایا کہ اس ایونٹ کو دو حصوں میں منعقد کیا جارہا ہے اس سے قبل لیڈیز اور بچوں کے میچ گیارہ دسمبر کو منعقد کرائے گئے جبکہ پروفیشنل کھلاڑیوں میں مقابلے آج سے شروع ہوئے گا انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں ٹاپ گالفرز شامل ہیں چونکہ یہ رینکنگ ایونٹ ہے اس لحاظ سے بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایونٹ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان ہوںگے ‘ اختتامی تقریب سے قبل دوپہر دو بجے میڈیا کے لئے بھی پٹنگ کے مقابلے رکھے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایونٹ منیجر میجر ( ر)ارشد محمود نے بتایا کہ ایونٹ کے لئے گالف کورس کو بہترین کنڈیشن میں لایا گیا ہے اس مرتبہ انعامات میں سولہ لاکھ کی انعامی رقم سمیت ہول ان ون میں گاڑی بھی رکھی گئی ہے پشاور کے نعیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کریںگے ‘ا سٹیشن کمانڈر پشاور بریگیڈئر محمد غلام حسن جویا نے کہا کہ کوچنگ کورسز کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے بہترین کوچز کابندوبست کیا جائے گا اس کے ساتھ بیرون ممالک مقابلوںکے لئے جانیوالے کھلاڑیوں کو بھی کے پی گالف ایسوسی ایشن سپانسر کرتی رہے گی اور اس سلسلے میں مزید بہتری لائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :