کپتان مصباح الحق ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرنے کے قریب پہنچ گئے

بحیثیت کپتان4ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرنے کیلئی133رنز درکار، سنگ میل عبور کرنے والے پہلے پاکستانی کپتان ہوںگے

جمعہ 16 دسمبر 2016 20:37

کپتان مصباح الحق ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرنے کے قریب پہنچ گئے

برسبین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2016ء) مصباح الحق ایک اور اعزاز کے قریب آگئے، بطور کپتان چار ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرنے سے مصباح الحق 133 رنز کی دوری پر ہیں۔پاکستانی ٹیم کے کپتان اور سینئر بلے باز مصباح الحق ایک اور اعزاز کے قریب ہیں، انہیں بحیثیت کپتان 4 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرنے کیلئے 133 رنز درکار ہیں، وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن جائیں گے۔

(جاری ہے)

مصباح الحق نے 2010میں پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔ انہوں نے 50 میچز میں اب تک 3867 رنز بنا رکھے ہیں اور بطور کپتان چار ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے انہیں مزید 133 رنز کی ضرورت ہے توقع ہے کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں یہ اعزاز حاصل کر کے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے نویں کپتان بن جائیں گے۔ انہوں نے 8 سنچریاں بھی اسکور کر رکھی ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں بطور کپتان زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز سابق جنوبی افریقن قائد گریم سمتھ کو حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :