چنائی ٹیسٹ، انگلینڈ نے معین علی کی ذمہ دارنہ بیٹنگ کی بدولت پہلی اننگز میں 4وکٹوں کے نقصان پر284رنز بنا لئے

معین علی120رنز بنا کر ناقابل شکست ، جوئے روٹ 88،بریسٹو49 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے بھارت کی جانب سے جدیجہ نی3اور ایشانت شرما نے ایک وکٹ حاصل کی

جمعہ 16 دسمبر 2016 20:37

چنائی ٹیسٹ،  انگلینڈ نے معین علی کی ذمہ دارنہ بیٹنگ کی بدولت پہلی اننگز ..
چنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2016ء) بھارت اور انگلینڈ کے مابین پانچویں ٹیسٹ میں انگلش ٹیم نے معین علی کی زمہ دارنہ بیٹنگ کی بدولت پہلی اننگز میں 4وکٹوں کے نقصان پر284رنز بنا لئے۔انگلینڈ کی جانب سے معین علی120رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں،جبکہ جوئے روٹ 88،بریسٹو49 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔بھارت کی جانب سے جدیجہ نی3اور ایشانت شرما نے ایک وکٹ حاصل کی۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو چنئی میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن 21رنز پر دونوں انگلش اوپنرز کپتان ایلسٹر کک اور کیٹن جیننگز پویلین لوٹ گئے۔تاہم معین علی اور جو روٹ نے ابتدائی نقصان کا ازالہ کیا اور تیسری وکٹ کیلئے 146 رنز جوڑے، 88 رنز بنانے والے روٹ کے آٹ ہونے کے ساتھ ہی یہ شراکت اختتام پذیر ہوئی۔

(جاری ہے)

لیکن دوسرے اینڈ سے معین ڈٹے رہے اور جونی بیئراسٹو کے ساتھ زید 86 رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کو میچ میں مضبوط مقام تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پانچویں سنچری بھی اسکور کی۔

پہلے دن کے اختتام سے قبل ہندوستان کو چوتھی کامیابی اس وقت ملی جب بیئراسٹو 49 رنز بنانے کے بعد پویلین سدھارے۔جب پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو انگلینڈ نے چار وکٹ کے نقصان پر 284 رنز بنائے تھے، معین علی 12 چوکوں کی مدد سے 120 رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں جبکہ بین اسٹوکس بھی ان کا ساتھ نبھا رہے ہیں۔واضح رہے کہ ہندوستان پہلے ہی 3-0 سے سیریز اپنے نام کر چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :